Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نمائندوں کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کا عدالت سے رجوع

درخواست حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے دائر کی گئی
شائع 29 مئ 2023 11:17am

بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصافب کے کامیاب ہونے والے نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت کراچی کے امیر حافظ نعیم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے، منتخب چیئرمین کی تعداد کے لحاظ سے جماعتوں کو مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان ہوگا۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے پر پیپلزپارٹی نے ہر طرح کی دھاندلی کی اور انتظامی مشینری سے مداخلت کی، اسلام آبادہائی کورٹ نے 6 نشستوں پر وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا، جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی کی دھاندلی کے باوجود کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، جب کہ تحریک انصاف41 نشستوں کےساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کے مئیر کے انتخابات کے لیے حافط نعیم الرحمان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا، جس کے بعد سے پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور پولیس نے کئی منتخب نمائندوں اور امیدواروں کو غیر قانونی طور پر گرفتارکرلیا ہے، گرفتارمنتخب نمائندوں کوحلف لینےکی اجازت دی جائے۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Sindh High Court

pti leaders

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div