Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بھارتی وزیراعظم کا دورہ آسٹریلیا: حامیوں کیلئے ’مودی ائرویز‘ چل پڑی

مودی کا سال 2014 کے بعد آسٹریلیا کا پہلا سرکاری دورہ ہے
شائع 24 مئ 2023 09:40am
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے آسٹریلیا پہنچنے پر سِڈنی اولمپک پارک میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں انہوں نے بھارتی کمیونٹی سے خطاب کیا، شرکت کے لیے خصوصی پروازیں اور بسیں چلائی گئیں۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ مودی کا سال 2014 کے بعد آسٹریلیا کا پہلا سرکاری دورہ ہے جہاں تقریباً 20 ہزار کے قریب آسٹریلیا میں مقیم بھارتی شہریوں نے نریندرمودی کا خیرمقدم کیا۔

مودی بھارتی شہریوں کی حمایت کو کسی مقصد کیلئے استعمال کریں گے؟

وزیراعظم نریندر مودی پیر کو تین روزہ دورے پر سڈنی پہنچے، انہوں نے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی اور بھارتی شہریوں سے خطاب بھی کیا۔

اس دورے کے حوالے سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ مودی آسٹریلیا سے ملنے والی بھارتیوں کی حمایت کو آئندہ انتخابات میں اپنے حق میں استعمال کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حال میں ہی بھارتی ریاست کرناٹک میں ہونے والے انتخابات میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست ہوئی تھی۔

مودی کے حامیوں کیلئے ’مودی ائرویز‘ مُتعارف

آسٹریلیا کے مقامی میڈیا اے بی سی نیوز نے رپورٹ کیا مودی کے آمد کے موقع پر خصوصی پروازوں اور بسوں کے ذریعے بھارتی شہریوں کو میلبرن اور کوئینز لینڈ سے سڈنی لایا گیا۔

مودی کے حامیوں کو میلبرن سے سڈنی لانے والی مقامی ایئرلائن ’کانٹاس‘ کی پرواز کو ’مودی ائرویز‘ اورکوئینز لینڈ سے سڈنی لانے والی بسوں کو ’مودی ایکسپریس‘ کے نام سے منسوب کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ برطانیہ اور امریکا کے دوران بھی مودی نے بڑے مجموں سے خطاب کیا تھا جس سے وہاں مقیم بھارتی شہریوں میں ان کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Narendra Modi

Australia

ٰIndia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div