عثمان بزدار اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کیلئے 24 مئی کو دوبارہ طلب

نیب نے عثمان بزادر سے 30 سوالات کے جوابات طلب کر رکھے ہیں
شائع 22 مئ 2023 02:05pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کے لئے دوبارہ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کے معاملے پر نیب نے عثمان بزدار کو 24 مئی کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزادر سے 30 سوالات کے جوابات طلب کر رکھے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ 2 مرتبہ طلبی کے باوجود عثمان بزدار نیب آفس پیش نہیں ہوئے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

NAB

Usman Buzdar

lahore

ex cm punjab

Assets case investigation