عالمی مارکیٹ میں نرخ کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا

عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر سستا ہوکر19 سو 64 ڈالر فی اونس تک گرگیا
اپ ڈیٹ 19 مئ 2023 07:21pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر سستا ہوکر19 سو 64 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔ جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کے ریٹ کم ہوگئے۔

مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 32 ہزار 600 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 857 روپے کمی سے 1 لاکھ 99 ہزار 417 روپے کا ہوگیا ہے۔

pakistan stock exchange

Gold rates Pakistan

Karachi Business