ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر کی بلاول بھٹو زرداری کو فون پر عید کی مبارک باد

ایران سعودیہ سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کےلیے خوش آئند ہے، بلاول بھٹو
شائع 23 اپريل 2023 10:03am

بلاول بھٹو زرداری کو ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فون کرکے عید کی مبارک باد دی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو نے ایرانی وزیرخارجہ سے بات کرتے ہوئے ایران کے عوام کو عید کی مبارکباد دی، اور کہا ایران سعودیہ سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کےلیے خوش آئند ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری خطے کی ترقی و استحکام میں معاون ثابت ہوں گے۔

Iran

Bilawal Bhutto Zardari