کوئٹہ: معمولی تکرار پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی
کوئٹہ میں معمولی تکرار پر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ کے قریب معمولی تکرار پر پڑوسیوں کے 2 گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور تین زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔
firing
quetta
airport road
Clashes in groups
مزید خبریں
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی
پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان
گندم بیرون ملک سے منگوانے کے معاملے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوار الحق کاکڑ
گندم بحران: کسان اتحاد کا 10 مئی سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان
محمد زبیر نے نواز لیگ کیوں چھوڑی؟
حج پروازوں سے متعلق اہم خبر آگئی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.