آشیانہ اقبال ریفرنس: شہباز شریف اور احد چیمہ نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں
ہمارے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، بری کیا جائے، عدالت سے استدعا
آشیانہ اقبال ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور احد چیمہ نے لاہور کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔
وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کی درخواستیں دائر کیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ سے کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نیب نے سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہمارے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، بری کیا جائے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔