افطار کے بعد سستی سے بچنے کیلئے یہ کام کریں

افطار کے بعد چائے یا کافی کا استعمال بھی نقصان دہ ہے
شائع 04 اپريل 2023 04:54pm

افطار کرنے کے بعد سستی اور تھکن محسوس ہوتی ہے اور پھر کوئی کام کرنے کا دِل نہیں چاہتا تو آپ بھی یہ آسان نسخہ استعمال کرسکتے ہیں ۔

آج ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن ’باران رحمت ’ میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ناظر حسین نے بتایا کہ کیسے ہم اس سستی سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

ڈاکٹر ناظر کا کہنا تھا کہ دن بھر روزہ رکھنے کے بعد افطار کے وقت سب سے پہلے کھجور کھائیں ورنہ پانی لیں یا پھر فروٹ کھالیں ۔

اس کے بعد کچھ وقفہ لیں یا نماز ادا کرلیں،ساتھ ہی اس با ت کا بھی خیال رکھیں کہ بہت زیادہ ٹھنڈا پانی نہ پیئں کیونکہ آپ میدہ دن بھر خالی رہنے کے باعث درجہ حرارت تبدیل ہوجاتی ہے۔

پروگرام میں شامل ڈاکٹر مبشرہ نے یہ بتایا کہ افطار کے فوراً بعد چائے یا کافی کا استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے ۔

Ramadan

health tips

Ifftar

RAMZAN 2025