Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خو شگوار

رواں ہفتے ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2023 01:53pm
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

کراچی میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خو شگوار ہوگیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ایک بار پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے بعد شہر میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

گرومندر، لسبیلہ، ایم اے جناح روڈ ، طارق روڈ، ایف بی ایریا،ملیر،شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی اور ملحقہ علاقوں میں بھی بادل برسے۔

بارش کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے شہری لطف اندوز ہورہے ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیراثر بارش کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

رواں ہفتے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ 21 مارچ سے مغربی ہواؤں کے پاکستان میں داخل ہوں گی جو 22 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔

پیشگوئی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 23 مارچ تک سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، سانگھڑ، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، دادو اور کراچی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم کل یہ سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا کی جانب بڑھ جانے سے سندھ میں بارش کا امکان کم ہوجائےگا۔

karachi

Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div