Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے تھر میں 1650 میگاواٹ بجلی منصوبوں کا افتتاح کردیا

تھر بجلی منصوبوں سے ملک میں ترقی آئے گی، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2023 02:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے تھر میں 1650 میگا واٹ بجلی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہبا زشریف ایک روزہ دورے پر تھر پارکر پہنچے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزراء چوہدری سالک حسین ، احسن اقبال، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چینی ناظم الامور پانگ چن شوئی اور سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں تاریخی منصوبوں تھر پارکر میں 1320 میگا واٹ شنگھائی الیکٹرک تھر اور 330 میگا واٹ تھل نواتھر منصوبوں کا افتتاح کیا۔

تھر کے کوئلے سے چلنے والے ان منصوبوں سے سالانہ 11.24 ارب کم لاگت بجلی یونٹ پیدا ہوں گے، ان منصوبوں سے تھر کے کوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار بڑھ کر 3300 میگا واٹ ہوجائے گی جبکہ منصوبوں کو 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری سے تعمیر کیا گیا ہے۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان کیلئے خوشی کا دن ہے، آج تھر میں 2 منصوبوں کا افتتاح کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھر ایک صحرا تھا، یہاں ریت کے ٹیلوں کے سوا کچھ نہ تھا، اور اب ریتیلے میدانوں میں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، یہاں سے پیدا ہونے والی بجلی کی روشنی پورے پاکستان میں پھیل رہی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ تھر میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے کا آغاز ہوچکا ہے، یہ سفر پورے پاکستان کی ترقی کا موجب بنے گا، اور ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے، بدقسمتی سے پچھلے 4 سال میں اس منصوبے پر کام نہیں ہوا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 30 اپریل تک ٹرانسمیشن لائن یہاں لگ جائیں گی، باہر سے مشینری بھی آرہی ہے، لوگ کہہ رہے ہیں کوئلے کی بنیاد پر بجلی نہیں بننی چاہئے، اللہ نے ہمیں تھر کوئلے کے ذخائر تحفے کے طور پر دیئے، یہاں 100سال تک کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کی ترقی کےمخالف ہیں، تھر کی خوشحالی کا آغاز ہو چکا، اس سے معیشت کو تقویت ملے گی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خوشی ہے وزیراعظم تھر میں موجود ہیں، وفاقی اورصوبائی حکومت ملکرکام کررہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کے تعاون سے منصوبے برق رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں، چائنا الیکٹرک کے 2 بڑے منصوبوں کا آج افتتاح کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے تھرکول پر محنت کر رہے ہیں، سی پیک نے تھر میں صحت اور تعلیم کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا خطاب

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شنگھائی پاورپراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کول کوئلے کی کان اور بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے، 330 تھل نووا میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا منصوبہ ہے، دونوں منصوبے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہوئے، اور یہ منصوبہ پاک چین مضبوط شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھرکول بلاک ون کاسی او ڈی ایک اہم سنگ میل ہے، تھرکول فیلڈ دنیا میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر میں سے ایک ہے، تھر کول فیڈ منصوبہ توانائی کو پورا کرنے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کو کم کرے گا، تھر منصوبے کی قیادت اور سرمایہ کاری میسرز شنگھائی الیکٹرک نے کی ہے۔

inauguration

PM Shehbaz Sharif

Tharparker

Shanghai Electric Thar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div