Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ایٹمی اثاثوں پر جاری منفی پروپیگنڈے پر وزیراعظم ہاؤس کی وضاحت

ایٹمی اور میزائل پروگرام ایک قومی اثاثہ ہے، ریاست ہر طرح سے اس کی حفاظت کی ذمہ دار ہے، ترجمان وزیراعظم ہاؤس
شائع 16 مارچ 2023 04:31pm

وزیر اعظم آفس نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ایک قومی اثاثہ ہے، ریاست پاکستان ہر طرح سے اس پروگرام کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔ یہ پروگرام مکمل طور پر محفوظ، فول پروف اور کسی بھی دباؤ سے ماورا اور آزاد ہے ۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے سوشل اور پرنٹ میڈیا میں گردش کرنے والے حالیہ تمام بیانات، سوالات اور مختلف دعوے، جن میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) رافیل ماریانو گروسی کے معمول کے دورے کو منفی رنگ دیا جا رہا ہے، کے تناظر میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ایک قومی اثاثہ ہے، ریاست پاکستان ہر طرح سے اس پروگرام کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، یہ پروگرام اس مقصد کو پوری طرح سے پورا کرتا ہے جس کے لیے یہ صلاحیت تیار کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی 15 اور 16 فروری 2023 کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

اس سے قبل خود کو پی ٹی آئی کا حامی ظاہر کرنے والے ٹوئٹر ہینڈلز سے دعوے کیے گئے تھے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان

PM house

Nuclear Assets

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div