Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فرح گوگی، عثمان بزدار کے پلاٹوں کا ریکارڈ طلب، تحقیقات رکوانے کیلئے وکیل سرگرم

دونوں کے خریدے گئے پلاٹس کی فائلیں غائب ہونے کا انکشاف
شائع 10 مارچ 2023 05:12pm

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ ساتھی فرح گوگی کے پلاٹوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کیخلاف تحیققات کا دائر کار وسیع کردیا ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے ایل ڈی اے سے 2018 سے 2023 تک جوہر ٹاون 5 تعینات تحصیلدار، پٹوری کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے، اور اس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے آفیسرز کی ملی بھگت سے عثمان بزدار اور فرح گوگی نے پلاٹس خریدے تھے، اس حوالے سے جوہر ٹاؤن اسکیم میں محکمہ مال کے آفیسرز سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات میں عثمان بزدار اور فرح گوگی نے جو پلاٹس خریدے ان کی فائلیں غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرانے والے افسر کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

وکیل اظہر صدیق نے ایف آئی اے افسران اور سیشن جج لاہور کو الگ الگ مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی اور ان کی والدہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کرانے والے افسر نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اور غیر قانونی درخواست دائر کی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے اور سیشن جج لاہور متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کریں، اگر افسر کیخلاف کارروائی نہ کی تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

Usman Buzdar

farha gogi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div