Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا اہم کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار

ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی تھی
شائع 06 مارچ 2023 08:50am
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)

کراچی کےعلاقے لیاری میں کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وارگروپ کا اہم کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی، تو پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی کردیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لیاری گینگ وار زاہد لاڈلا گروپ کے 3 کارندے زخمی حالت میں گرفتار

اس قبل ہی پولیس اورحساس ادارے نے آپریشن کرتے ہوئے زاہد لاڈلا گروپ کے تین کارندوں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو لیاری میں پولیس انفارمرز کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک گینگ وارگروہ کے سرغنہ زاہد لاڈلا نے دیا تھا۔

karachi

Sindh Police

Liyari Gang War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div