Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

حکومت نے نئے چیئرمین نیب کے لئے تین ناموں پر غور شروع کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے
شائع 21 فروری 2023 01:56pm

چیئرمین نیب آفتاب سلطان مستعفیٰ ہونے پر حکومت نے نئے چیئرمین نیب کی تلاش شروع کر دی۔

چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کے لئے تین ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین نیب کے لئے اعظم سلیمان، عرفان الہیٰ اور یوسف کھوکھر کے نامور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا، جس کے بعد وزیراعظم نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

آفتاب سلطان نے اتوار کے روز اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا تھا، ان کے استعفے کے بارے میں افواہیں 15 فروری سے شروع ہوئیں۔

آفتاب سلطان نے کہا کہ مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں کہا گیا جو مجھے قبول نہیں تھیں، میں نے 2 روز قبل استعفیٰ دیا تھا، میرا استعفیٰ منظور ہوچکا ہے، میں نے ہمیشہ میرٹ اور قانون کے مطابق کام کیا۔

NAB

Chairman NAB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div