ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی ہوئی
اپ ڈیٹ 07 فروری 2023 05:46pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر ایک روز کمی کے بعد دوبارہ مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں 98 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 276 روپے 28 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 282 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 28 پیسے کمی کے بعد 275 روپے 30 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices