سی ویو سے خاتون ڈاکٹر کی لاش ملنے کے کیس میں گواہ کا بیان قلمبند

مقدمے کی مزید سماعت7 فروری تک ملتوی
شائع 01 فروری 2023 11:23am

سی ویو دو دریا سے ڈاکٹر سارہ ملک کی لاش ملنے کے مقدمے میں عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے کیس کے گواہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں گواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل سماعت کے دوران مقدمے میں کوئی اہم پیشرفت سامنے نہ آسکی اور تفتیشی افسر مقدمے کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہا، جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پرچالان پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

karachi

Dr Sara Malik

Sara Malik Murder