کراچی کے نجی اسپتال میں 5 بچیاں جاں بحق، متاثرہ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی کا خدشہ
متاثرہ بچیوں کی عمریں 2 سے 14 سال کے درمیان تھیں، اسپتال ذرائع
 
    
        کراچی کے علاقے لیاری جنرل اسپتال میں قائم چائلڈ لائف فاونڈیشن میں پانچ معصوم بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
20 روز کے دوران پانچ بچیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن میں 4 بچیاں لیاری اور ایک کو بلدیہ ٹاؤن سے لایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق 2 بچیوں کو ابتدائی علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، اسپتال لائی گئی بچیاں خون سے لت پت تھیں تاہم جاں بحق بچیوں کا پوسٹ مارٹم تک نہیں کرایا گیا۔
اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ پانچوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا خدشہ ہے، متاثرہ بچیوں کی عمریں 2 سے 14 سال کے درمیان تھیں جب کہ پولیس نے معاملے پر تاحال کوئی انکوائری شروع نہیں کی۔
karachi
Child Rape
children
lyari
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔