سابق امریکی نائب صدر کی رہائشگاہ سے خفیہ دستاویزات برآمد

دستاویزات ایف بی آئی کے سپرد کردی گئیں
شائع 25 جنوری 2023 09:29am
خفیہ دستاویزات سابق امریکی نائب صدر کے گھر سے ملیں - تصویر/روئٹرز
خفیہ دستاویزات سابق امریکی نائب صدر کے گھر سے ملیں - تصویر/روئٹرز

بائیڈن اور ٹرمپ کے بعد سابق امریکی نائب صدرمائیک پنس کی رہائش گاہ سے بھی خفیہ دستاویزات برآمد ہوگئیں ہیں۔

خفیہ دستاویزات مائیک پنس کے انڈیانا میں واقع گھر سے ملیں ہیں جنہیں ایف بی آئی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اٹارنی گریگ جیکب نے 18 جنوری کو نیشنل آرکائیوز کو دستاویزات کے بارے میں مطلع کیا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ اور بائیڈن دونوں کو محکمہ انصاف کی طرف سے خفیہ مواد کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے پر خصوصی تحقیقات کا سامنا ہے۔

Donald Trump

Joe Biden

United States

Mike Pence