ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ

رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 96 پیسے کا اضافہ ہوا ہے
شائع 12 جنوری 2023 04:50pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 20 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 228 روپے 14 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی چاردنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 96 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 238 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 227 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی

pakistani rupee

interbank

Open Market

USDVSPKR