ن لیگ کا اہم اجلاس طلب، اعتماد کے ووٹ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئیں گے

ن لیگ کی بیٹھک میں پنجاب میں جاری سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
شائع 07 جنوری 2023 05:22pm
ن لیگ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل
ن لیگ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کا اجلاس شام 6 بجے شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوگا جس میں وفاقی وزراء بشمول سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنما شرکت کریں گے۔

ن لیگ کی بیٹھک میں پنجاب میں جاری سیاسی بحران پر تبادلہ خیال جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے علاوہ دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔