Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

سردیوں میں گیزر اور چولہے کے بنا سیکنڈوں میں پانی گرم کرنے کا طریقہ

نہ بجلی کا بھاری بل اور نہ ہی وقت جا ضیاع، بس نل کھولیں اور گرم پانی حاضر۔
شائع 01 جنوری 2023 07:13pm

سردیوں کا موسم ہے اور اس موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا تو دور کی بات ہاتھ دھونے میں بھی دانت بجنے شروع ہوجاتے ہیں۔

مجبوراً ہمیں گیزر کا سہارا لینا پڑتا ہے، جو الیکٹرک ہو تو بجلی کے بھاری بل اور گیس پر ہو تو گیس کے بھاری بل سینے پر لا دھرتا ہے۔

اگر گھر میں گیزر نہ ہوتو چولہے پر پانی گرم کرنے کا جھنجھٹ الگ ہوتا ہے، اس میں نہ صرف کافی وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ اسے دوسرے برتن میں الٹتے وقت جھلسنے کا خطرہ بھی موجود ہوتا ہے۔

ایسے میں پاکستانیوں کو کسی ایسے جگاڑ کی شدت سے ضرورت محسوس ہوتی ہے جو نہ صرف بلوں کی صورت میں بھاری نہ پڑے بلکہ وقت بھی بچائے اور جان بھی۔

تو پاکستانیوں! آپ کی ان تمام ضروریات کا حل مارکیٹ میں موجود ہے، بازار میں ایسے ”انسٹینٹ واٹر ہیٹر“ موجود ہیں جو پل بھر میں پانی کو استعمال کے لائق گرم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ واٹر ہیٹر براہ راست آپ کے نلوں کی جگہ فٹ ہوتے ہیں، بیشک یہ بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن چند یونٹس سے زیادہ نہیں، اس لئے یہ آپ کی جیب پر بھاری بھی نہیں پڑتے۔

یہ دکھنے میں ایک نل جیسے ہی لگتے ہیں اور آپ انہیں اپنے نل کی جگہ لگا سکتے ہیں، اس طرح جب بھی آپ نل چالو کریں گے آپ کو گرم پانی ملے گا۔

آپ ان انسٹینٹ واٹر ہیٹرز کا درجہ حرارت بھی اپنے حساب سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

تو اب نہانے کیلئے گیزر یا چولہے کا طویل انتظار نہیں ، بس نل کھولیں اور فوری پائیں جسم کو پرسکون کر دینے والا گُنگُنا پانی۔

Winter

Instant Water Heater

Water Heater Tap

Geysar

Stove

Warm Water

Hot Water

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div