کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی بھی مہنگی ہوگئی

عوام کے لیے اب دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا
شائع 31 دسمبر 2022 01:34pm

کراچی میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت نے دو وقت کی روٹی کا حُصول بھی چھین لیا، آٹے کی قیمت بڑھتے ہی روٹی بھی مہنگی ہوگئی ہے۔

آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافے بعد آٹا 120 سے 140 کردیا گیا، جس کے بعد روٹی کی قیمت بھی 20 سے 25 کردی گئی۔

آٹے کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے پہلے آٹا 120 کا بیچ رہے تھے اب 140 کا ہمیں فروخت کرنا پڑھ رہا ہے، جبکہ نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 20 سے بڑھا کر25، 30 روپے کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دُودھ سے لیکر روٹی تک مہنگی ہوچکی ہے اور خواتین کہتی ہیں کہ روٹی بنانے کو گھر میں گیس نہیں، باہر سے روٹی منگوائیں تو روٹی مہنگی پڑتی ہے۔

karachi

Inflation

Flour

Milk

roti