Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2022 11:46am
الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ 14 صفحات پرمشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے، بلدیاتی قانون میں پارلیمان نے ترامیم کرکے صدر کو بھجوادی ہے، ترامیم کے مطابق میئر کا انتخاب براہ راست اور الیکشن کے دن ہی ہوگا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں کہ اس صورتحال میں انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوسکتا تھا لہذا الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہونے والے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت کی تھی۔

حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، پی ٹی آئی کی طرف سے بابر اعوان اور علی نواز اعوان جبکہ جماعتِ اسلامی کی جانب سے میاں اسلم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ہوئے۔

پاکستان

ECP

اسلام آباد

islamabad local bodies election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div