Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

فرعون کے اصل چہرے کی تصویر تیار کرلی گئی

تاریخ کا سب سے طاقت ور فرعون کیسا دکھتا تھا، سائنس نے دکھا دیا
شائع 25 دسمبر 2022 07:04pm

سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قدیم مصر کے حکمران رمسیس دوم کی لاش کو شکل دینے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔

مصر اور انگلینڈ کے محققین کی سربراہی میں شروع کئے گئے ایک مشترکہ سائنسی منصوبے میں، رمسیس دوم کی ممی (لاش) کو ڈیجیٹلی کھولا گیا، جس سے تاریخ دانوں کو پہلی بار 90 سال کی عمر میں ہونے والی فرعون کی موت کے وقت کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

 رامسیس دوم قیدیوں کو بالوں سے پکڑے ہوئے
رامسیس دوم قیدیوں کو بالوں سے پکڑے ہوئے

سائنسدانوں نے فرعون کی ممی کے پہلے سی ٹی اسکین کا استعمال کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کھوپڑی کی تھری ڈی تصاویر تیار کیں۔ اس کے بعد مصری لوگوں کے چہرے کے پٹھوں کی تہوں کی پیمائش کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کو دوبارہ بنایا گیا۔

قاہرہ یونیورسٹی میں ریڈیولوجی کی پروفیسر ڈاکٹر سحر سلیم نے اس منصوبے کی قیادت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ”مختلف آبادیوں اور نسلوں کے چہرے کے مختلف علاقوں بشمول پیشانی ، ناک وغیرہ کی مختلف اوسط پیمائش ہوتی ہے۔“

 تصویر بزریعہ فیس لیب
تصویر بزریعہ فیس لیب

امیجنگ ماہرین نے اس کے بعد عمر بڑھنے کے عمل کو پلٹایا اور واضح کیا کہ 45 سال کی کم عمر میں فرعون کا چہرہ کیا دکھتا تھا۔

سحر سلیم کے مطابق، نتیجتاً سامنے آنے والی تصویر کے مطابق فرعون ایک ”خوبصورت“ چہرے کا مالک تھا۔

 تصویر بزریعہ فیس لیب
تصویر بزریعہ فیس لیب

رمسیس دوم عام طور پر وہ فرعون سمجھا جاتا ہے جس کا زکر بائبل کی کتاب ایکسوڈس میں موجود ہے، جو موسیٰؑ کی قیادت میں برسوں کی غلامی کے بعد مصر چھوڑنے والے اسرائیلیوں کی کہانی بیان کرتی ہے۔

Ramses II

Bible

Exodus

Facial reconstruction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div