پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف کا نواز شریف سے رابطہ
شہباز شریف نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا
پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے نواز شریف کو پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، شہباز شریف نے پنجاب کی صورتحال پر وفاقی وزراء کو پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد یا اعتماد کےووٹ پرمسلم لیگ (ن) نے مشاورت کا دائرہ مزید وسیع کردیا ۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔