پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
24 دسمبر سے یکم جنوری تک اسکولز بند رہیں گے، محکمہ تعلیم پنجاب
پنجاب حکومت نے صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 24 دسمبر سے یکم جنوری تک اسکولز بند رہیں گے، تمام سرکاری و نجی اسکولز 2 جنوری کو کھلیں گے جب کہ تعلیمی ادارے کھلنے پر بچوں کی فُل ڈے کلاسز ہوں گی۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔