آرمی چیف سے سعودی عرب اور یو اے ای کے سفراء کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ امور اور تعلقات پر تبادلہ خیال
شائع 01 دسمبر 2022 11:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے الملکی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے الملکی نے جنرل ہیڈ کورٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں سعودی سفیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

دوسرعی جانب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور بات چیت کی۔

Army Chief General Asim Munir

UAE Ambassador

Saudi Arabia Ambassador