Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق گمراہ کن اعداد و شمار پیش کیے گئے: آئی ایس پی آر

غلط تاثر دیا گیا کہ اثاثے آرمی چیف کے 6 سالہ دور میں سمدھی کی فیملی نے بنائے۔
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2022 01:42pm
آئی ایس پی آر (فوٹو:فائل)
آئی ایس پی آر (فوٹو:فائل)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف مذموم مہم اور اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد و شمار شیئر کیے گئے۔

اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ گمراہ کن اعداد و شمار بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں، ایک خاص گروپ نے بددیانتی کے ساتھ آرمی چیف و خاندان سے انہیں منسوب کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ غلط تاثر دیا گیا کہ اثاثے آرمی چیف کے 6 سالہ دور میں سمدھی کی فیملی نے بنائے، یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی اور کھلا جھوٹ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف وخاندان کا ہراثاثہ ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہے، آرمی چیف و خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ سے چلنے والی ایک ویب سائیٹ ”فیکٹ فوکس“ نے گذشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اثاثے گذشتہ چھ برسوں میں بڑھ کر 12.7 ارب ہو گئے ہیں۔

ویب سائیٹ کا کہنا تھا کہ یہ اثاثے صرف جنرل باجوہ کے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ، بچوں، بہو اور سمدھی صابر حمید کے ہیں۔

اس خبر کی اشاعت کے بعد فیکٹ فوکس نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس کی ویب سائیٹ پاکستان میں بند کردی گئی ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ویب سائیٹ ان کے پاس کھل رہی ہے۔

فیکٹ فوکس کے اہم افراد میں ایک احمد نورانی ہیں جو پاکستان کے اہم رپورٹرز میں سے ایک تھے تاہم کچھ عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں۔

ISPR

Army Chief

پاکستان

General Qamar Javed Bajwa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div