وزیراعظم ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

شہباز شریف نے ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
شائع 27 نومبر 2022 11:09am
ایئرپورٹ پر وزیراعظم اور ان کے وفد کو پاکستان اور ترکی کے سینئر سفارتی حکام نے الوداع کیا۔ تصویر: ریڈیو پاکستان
ایئرپورٹ پر وزیراعظم اور ان کے وفد کو پاکستان اور ترکی کے سینئر سفارتی حکام نے الوداع کیا۔ تصویر: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ دورہ مکمل کرے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

شہباز شریف نے ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ روز ہی وزیراعظم نے پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ میٹنگ سے دونوں ملکوں کےدرمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تجارت، دفاعی پیداوارسمیت مختلف شعبوں میں تعاون پرمشاورت ہوئی ہے۔

Shehbaz Sharif