عطا تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کی ویڈیو جاری کردی

شہباز شریف نے تحائف کو آویزاں کر کے شفافیت کا ثبوت دیا، عطا تارڑ
شائع 26 نومبر 2022 06:02pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

وزیراعظم کےمعاون خصوصی عطاتارڑ نےتوشہ خانہ کےتحائف کی ویڈیو جاری کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحائف پی ایم ہاؤس کی راہداری میں آویزاں ہیں۔

ایک ٹویٹ میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے تحائف سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں، انہوں نے امانت و دیانتداری کی مثال قائم کردی، شہباز شریف نے تحائف کو آویزاں کر کے شفافیت کا ثبوت دیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سابقہ حکومت نے تحائف کو غیر قانونی طریقے سے بیچ دیا اور تحائف سے حاصل رقم کو ڈیکلیئر نہیں بھی کیا گیا تھا۔

Shehbaz Sharif

imran khan

Ataullah Tarar

tosha khana

PRIME MINISTER OFFICE