Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

فیفا ورلڈ کپ: صفائی جاپانی تماشائیوں کا مکمل ایمان ہے

جاپانی تماشائیوں نے قطرمیں مثال قائم کردی
شائع 22 نومبر 2022 11:19am
تصویر: اسکرین گریب/ انسٹاگرام عمر94
تصویر: اسکرین گریب/ انسٹاگرام عمر94

قطرمیں منعقد کیا جانے والا فیفا ورلڈ کپ بہت سے حوالوں سے مختلف ہے، افتتاحی تقریب سے لے کر اب تک بہت سے حوالوں سے زیربحث اس ایونٹ میں تازہ ترین تذکرہ جاپانی تماشائیوں کا ہے جنہوں نے دوسروں کے لیے مثال قائم کردی۔

دنیا بھرمیں اپنی منظم صلاحیتوں کے باعث پہچان رکھنے والے جاپان کے ان تماشائیوں نے ایکواڈور اور قطرکے مابین میچ کے اختتام پروہ کیا جو کسی نے نہ سوچا تھا۔

میچ ختم ہوتے ہی انہوں نے دیگر تماشائیوں کا پھینکا گیا کچرا اٹھا کررواداری کی مثال قائم کردی۔

صفائی میں مشغول افراد کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہیں جن میں وہ اپنے ملک کے پرچم اور گالوں پر بھی پرچم پینٹ کروا کر اسٹیڈیم سے تمام ترکچرا سمیٹ رہے ہیں۔

تمام قطاروں میں لگی نشستوں پرباری باری جا کر کچرااٹھانے کے بعد انہیں پلاسٹک کے بڑے شاپرزمیں جمع کرنے والے ان تماشائیوں نے اپنے ملک کا نام بھی خوب روشن کیا، سوشل میڈیا پرصارفین انہیں اس اقدام پربےحد سراہ رہے ہیں۔

ان تماشائیوں سے پوچھا گیا کہ وہ صفائی کیوں کررہے ہیں جس پران کا کہنا تھاکہ وہ جہاں سے اٹھتےہیں، کچراکرکے نہیں جاتے اور جہاں بیٹھیں اس جگہ کا احترام کرتے ہیں۔

جاپانی تماشائیوں کےاس اقدام نے وہاں موجود دوسرے افراد کو بھی ان کی پیروی کرنے پرمجبورکردیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ جاپان کے تماشائیوں کی جانب سے ایسا کچھ دیکھنے میں آیا ہو، سال 2018 میں انہوں نے بیلجیئم کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ میں بھی یہی جذبہ دکھایا تھا، جب جاپان کو شکست ہوئی لیکن وہاں کے تماشائی میچ کے اختتام پرافسردہ چہروں کے ساتھ صفائی کرتے دکھائی دیے تھے۔

Japan

qatar

FIFA

FIFA World Cup 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div