Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آرمی چیف کا نیول اور ایئر ہیڈ کوارٹرز سمیت راولپنڈی کور کا الوداعی دورہ

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا، آئی ایس پی آر
شائع 21 نومبر 2022 11:35pm
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو — فائل
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو — فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیول اور ایئر ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپنے الوداعی دوروں کے سلسلے میں آرمی چیف نے اسلام آباد میں نیول اور ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے جنرل باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد آرمی چیف سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف افسران کا تعارف کرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق بعدازاں ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد ان کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اپنے دورے کے دوران جنرل باجوہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی اور ملکی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہنیوں و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔

آرمی کے شعبہ تعلقات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا۔

راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کے الوداعی دورے کے دوران آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جب کہ افسران اور فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے آانہوں نے سیاچن اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت ملکی سرحدوں کے دفاع میں راولپنڈی کور کے کردار کو سراہا۔

rawalpindi

COAS

اسلام آباد

General Qamar Javed Bajwa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div