نیپرا کا فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ

فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پر ہوگا۔
شائع 08 نومبر 2022 09:43pm
فوٹو :فائل
فوٹو :فائل

‏نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ماہ ستمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت 11 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

nepra

Notification

CPPA