میڈیکل بورڈ آج پھر عمران خان کا معائنہ کرے گا

عمران خان کو فائرنگ سے چار گولیاں لگیں۔
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2022 11:51am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں علاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

عمران خان کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کئے جائیں گے، اورمیڈیکل بورڈ ان کا تفصیلی معائنہ کرے گا۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فائرنگ سے چار گولیاں لگیں، دائیں ٹانگ میں لگی گولی نے نقصان پہنچایا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بائیں ٹانگ میں گولی کے ٹکڑے لگے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ان کے زخموں کی حالت دیکھ کرکیا جائے گا۔

دوسری جانب اسپتال کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

pti

imran khan

lahore

shaukat khanum hospital lahore