Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اسحاق ڈار نے فیٹف سے متعلق پاکستان کیلئےاچھی خبرسنا دی

وزیر خزانہ نے جلد مہنگائی پرقابو پانے کا دعوی بھی کیا
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2022 09:33am
اسکرین گریب ٹوئٹر
اسکرین گریب ٹوئٹر

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے متعلق اچھی خبر ہے، پرسوں تک خوشخبری آنے کے امکان ہیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا دو روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا، جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے سے متعلق اچھی خبر ہے ساتھ ہی انہوں نے پرسوں تک خوشخبری آنے کا امکان بھی ظاہر کردیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت کو ضروری قرار دے دیا اورجلد مہنگائی پرقابو پانے کا دعوی کیا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان پر ملکی مفادات کے خلاف بیانات دینے کا الزام لگا دیا۔

Ishaq Dar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div