ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 950 روپے کا اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے
شائع 17 اکتوبر 2022 08:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 950 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 48 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام کا بھاؤ 814 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 27 ہزار 143 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 13 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1657 ڈالرز ہوگیا ہے۔