اسلام آباد کی سبزی منڈی میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

لگی آگ پر قابو تاحال نہ ہوسکا، ذرائع
شائع 14 اکتوبر 2022 06:07pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

اسلام آباد کی سبزی منڈی میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز فروخت کرنے والی جگہ پر آگ لگی جسے فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے کنٹرول کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کی سبزی منڈی میں لگنے والی آگ کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہو سکا ہے۔

قبلِ ازیں، آگ لگنے کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے، اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد ععرفان میمن کا کہنا تھا کہ آگ کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد

fire

vegetables

dc islamabad