تحریک انصاف کا اعظم سواتی کی گرفتاری پر سخت احتجاج کا فیصلہ

پارٹی سینیٹرز سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے
شائع 13 اکتوبر 2022 07:31pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف سخت احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم کی زیرِ صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شبلی فراز، اعجاز چوہدری اور دیگر سینیٹرز شریک ہوئے۔

مشاورتی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے کل سینیٹ اجلاس کے لئے حکمتِ عملی تیار کرلی ہے، تمام اراکین سینیٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پارٹی کے تمام اراکین سینیٹ کل کے اجلاس میں اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجاً سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج بھی ریکارڈ کروائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر ریلوے اعظم سواتی کو گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسلام آباد چک شہزاد کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

arrest

اسلام آباد

protest

Azam Khan Swati

pti senators

politics Oct 13 2022