نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص، پاک انگلینڈ سیریز سے باہر
فاسٹ بولر مسلسل دوسرے روز بھی اسپتال میں قیام کریں گے
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث وہ مسلسل دوسرے روز بھی اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔
پی سی بی نے بتایا کہ فاسٹ بولر کی اسکواڈ کے ہمراہ تین غیر ملکی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔
اس سے قبل پی سی بی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں اور گزشتہ رات طبیعت ناسازی کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہو چکا ہے، جس کا پانچواں میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔
lahore
t20 series
Naseem shah
pak vs eng
مزید پڑھیں
مقبول ترین
اس سال بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کاٹی جائے گی
’روزہ 23 کو ہویا 24 مارچ کو، عیدالفطر 22 اپریل کوہی ہوگی‘
پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظرآئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ڈرامہ کچھ ان کہی میں نکاح نامہ سے متعلق سین سوشل میڈیا پر وائرل
دبئی: افطار کروانے والے اجازت نامہ لیں ورنہ جُرمانہ بھرنے کیلئے تیار رہیں
تازہ ترین
Comments are closed on this story.