Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

پاک فوج، رینجرزاورسول اداروں نے مسلسل کوششوں کے بعد حفاظتی بند باندھ لیا
شائع 12 ستمبر 2022 11:35am
تصویر اے پی پی
تصویر اے پی پی

پاک فوج، رینجرزاور سول اداروں کی محنت رنگ لے آئی، جنہوں نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مسلسل 36 گھنٹے کام کرکے 2.4 کلومیٹرطویل حفاظتی بند بنایا۔

حفاظتی بند بادھنے کی وجہ سے دادو گرڈ اسٹیشن ڈوبنے سے بچ گیا ساتھ ہی سیلابی ریلے سے بھی محفوظ رہے گا، جبکہ علاقے میں بجلی کی ترسیل جاری ہے۔

واضح رہے کہ منچھر جھیل سے نکلنے والے پانی کے ریلوں نے دادو کی تین یونین کونسلز کو ڈبودیا ہے تاہم جھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اس کے علاوہ بدین کے ایل بی او ڈی کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر شگاف کا خطرہ برقرار ہے جہاں علاقہ مکینوں نے بند کو محفوظ بنانے کا کام شروع کردیا۔

sindh

Pakistan Flood

Dadu

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div