Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی مدد کریں، فاطمہ بھٹو کا مطالبہ

فاطمہ بھٹو نے کہا کہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں میں سے ایک ہے
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2022 03:39pm
تصویر اے ایف پی
تصویر اے ایف پی

معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو نے پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے بے گھر33 ملین افراد کو“ماحولیاتی پناہ گزین“ قرار دیا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے مطالبہ کیا کہ بدترین سیلاب کی وجہ سے پیش آنے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی مدد کریں۔

امریکی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون میں ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طورپرملک میں ہونے والی زیادہ بارشیں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہوئیں ہیں، جبکہ گلیئشر پگھلنے کی وجہ سے ملک میں تباہی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جوافراد موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ان کو “ماحولیاتی پناہ گزین” کہا جاسکتا، جوآپ کے ملک میں بھی ہوسکتے ہیں۔

فاطمہ بھٹو نے کہا کہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں میں سے ایک ہے، ایسا لگتا ہے کہ صوبے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کوئی تیاری نہیں کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دولت مند ممالک کو توجہ دینا ہوگی کیونکہ پاکستان آج جن ہولناک تباہویں سے نبرد آزما ہے وہ جلد ہی سب کے سامنے آسکتی ہے۔

Rain

New York Times

Fatima Bhutto

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div