Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے مزید اضافہ

گھریلو سلنڈر 120، کمرشل سلنڈر400 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 30 اگست 2022 04:34pm

مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 120، کمرشل سلنڈر400 روپے مہنگا ہو گیا ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اگست میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 218 اور گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2571 روپے مقرر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑوں اور دور دراز دیہاتی علاقوں میں ایل پی جی کی 280 روپے فی کلو فروخت جاری ہے، جب کہ بڑے شہروں میں ایل پی جی 250 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ گلگت میں گھریلو سیلنڈر 3350 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، حکومت اور اوگرا خاموش ہیں ، ملک بھر میں ایل پی جی وافر مقدار میی موجود ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ راستوں کی بندش کو جواز بنا کر بلا جواز قیمت میی اضافہ کر دیا گیا ہے، بین القوامی مارکیٹ میں قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔

اس سے قبل، گزشتہ روز قیمت میں 20 روپے کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

پاکستان

LPG

Inflation

Cylinder

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div