شہباز گل کے وکلاء نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

درخواست دائر میں استدعا کی گئی ہے کہ دوبارہ ریمانڈ سے متعلق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے
شائع 17 اگست 2022 07:05pm
شہباز گل کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور۔ فوٹو — اسکرین گریب
شہباز گل کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور۔ فوٹو — اسکرین گریب

بغاوت کے مقدمے میں گرفتار رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کی قانونی ٹیم نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرددیا۔

شہباز گل کے وکلاء کی جانب سے ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر میں استدعا کی گئی ہے کہ دوبارہ ریمانڈ سے متعلق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج، آئی جی اور ایس ایس پی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ کوہسار اور مدعی کو مقدمہ درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس کی نظرثانی درخواست پر آج فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔

pti

imran khan

shahbaz gill

Islamabad High Court