Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

یورپ میں جاری گرمی کی لہر سے 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک

یورپ میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2022 06:25pm
پرتگال میں ایک فائر فائٹر طیارہ جنگل میں لگی آگ پر پانی گرا رہا ہے، تصویر اے ایف پی
پرتگال میں ایک فائر فائٹر طیارہ جنگل میں لگی آگ پر پانی گرا رہا ہے، تصویر اے ایف پی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپ میں جاری گرمی کی لہر سے انسانی جانوں کے ضیاع کو “ تباہ کن“ قرار دے دیا۔

ڈبلیو ایچ او کےعلاقائی سربراہ کے مطابق گرمی کی لہر نے صرف یورپی ممالک پرتگال اور اسپین میں 17,00 سے زیادہ افراد کی جانیں لی ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوج نے کہا کہ حالات اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ابھی ایک بڑا بحران ہے، جو انفرادی صحت اورانسانیت کے وجود دونوں کو خطرہ بنا رہا ہے۔

خیال رہے یورپ میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

WHO

Heatwave

Europe

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div