آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان

وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2022 01:14pm
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا، تصویر: فیس بک
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا، تصویر: فیس بک

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی رولنگ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کی روشنی میں آئینی وقانونی امورپربات چیت ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزراء کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

تاہم وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔

pti

PMLN

federal cabinet

Shehbaz Sharif