خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا عید پر پیغام

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہیں کہ ہمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا موقع ملتا ہے
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2022 06:07pm
سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، تصویر ایس پی اے
سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، تصویر ایس پی اے

سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں حجاج کرام کو فریضہ حج ادا کرنے پر مبارکباد دی۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہمیں فخر ہیں کہ ہمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا موقع ملتا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے آئے لاکھوں عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہم ان کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دعا گو ہوں کہ یہ عید پوری دنیا کیلئے خوشیاں لائے اور دنیا بھر میں امن قائم ہو۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔

نمازعید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں منعقد ہوئے، جس میں لاکھوں کی تعداد میں افراد نے نماز عید ادا کی۔

Saudi Arabia

پاکستان

Hajj 2022