Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پشاورمیں بہائی برادری کا فیسٹیول، بین مذاہب ہم آہنگی کا انوکھا مظاہرہ

عدم برداشت کے خاتمے اور بین مذاہب ہم آہنگی کی ترویج کے لئے اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے
شائع 30 جون 2022 12:29am
بہائی کمیونٹی کی خواتین نے اقلیتی برادری کی خوشیوں کو منانے لے لئے حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔
بہائی کمیونٹی کی خواتین نے اقلیتی برادری کی خوشیوں کو منانے لے لئے حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔
فیسٹیول میں صوبہ بھر سے بہائی برادری کے ساتھ مسلمان، ہندو، سکھ اور مسیحی برادری کے افراد نے بھی شرکت کی۔
فیسٹیول میں صوبہ بھر سے بہائی برادری کے ساتھ مسلمان، ہندو، سکھ اور مسیحی برادری کے افراد نے بھی شرکت کی۔
پشاور میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
پشاور میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور: بہائی برادری کے لیئے انعقاد کیے گئے فیسٹیول میں تمام مذاہب کے افراد نے بین مذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔

محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا کی جانب سے بہائی کمیونٹی کے لئے پشاور میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے بہائی برادری کے ساتھ مسلمان، ہندو، سکھ اور مسیحی برادری نے بھی شرکت کی۔

دریں اثنا بہائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اقلیتی برادری کی خوشیوں کو منانے لے لئے حکومت کے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کی ایک دوسرے کی لئے محبت سے ہی معاشرے میں عدم برداشت کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔

تاہم تقریب میں شریک مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے طلبا نے ایسی تقریبات کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس کے تسلسل پر زور دیا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Bahai Community

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div