بلدیاتی انتخابات کی سہولیات کیلئے سندھ کو اضافی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

سندھ میں ڈسکوز کوآج رات 12 بجے تک450 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاور ڈویژن
شائع 26 جون 2022 01:12pm
پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی  کی ہدایت کی گئی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

سکھر: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی سہولیات کیلئے پاور ڈویژن نے سندھ کو اضافی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق سندھ میں ڈسکوز کوآج رات 12 بجے تک450 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاور ڈویژن سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی رخواست کی تھی۔

local bodies election

اسلام آباد

electricity

sindh

power division

facilities