سابق بیوروکریٹ احد چیمہ وزیراعظم کے مشیر مقرر

صدر علوی نے احد خان چیمہ کی وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی
شائع 09 جون 2022 05:58pm
وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ فوٹو — فائل

سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کو وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ مقرر کردیا گیا۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کی وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے طور پر تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 93 ایک کے تحت شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔

احد چیمہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

خیال رہے کہ احدچیمہ حال ہی میں حکومت سے ناراض ہوکر سول سروس سے مستعفی ہوئے تھے جن کا استعفیٰ وزیراعظم نے ہی قبول کیا تھا۔

Shehbaz Sharif

SAPM

Establishment

Arif Alvi