سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری

صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی تجویز پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت منظوری دی۔
شائع 09 جون 2022 01:08pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ کے الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ۔

صدر مملکت نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی۔

Supreme Court

اسلام آباد

judges

salaries

High Court